جاپان میں ایئرپورٹ کی خاتون ورکر نے مسافروں کے دل جیت لیے

سوشل میڈیا پر لوگ خاتون ورکر کی ویڈیو بڑی تعداد میں شیئر کر رہے ہیں


ویب ڈیسک April 05, 2018
خاتون ورکر کی سوشل میڈیا پر تعریفیں ہورہی ہیں (فوٹو: اسکرین گریب)

جاپان میں مسافروں کا سامان صاف کرنے والی ایئرپورٹ کی ملازمہ نے مسافروں کے دل جیت لیے۔

عمومی طور پر دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو دوبارہ ملنے والے سامان کی لاپروائی اور ان کی مناسب طریقے سے منتقلی اور دیکھ بھال نہ کرنے کی شکایات ہوتی ہیں۔ کبھی کوئی ایئر لائن ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان بھول جاتی ہے تو کبھی جہاز میں منتقلی کے دوران عملے کی طرف سے سامان پھینکنے سے ہونے والے نقصان پر مسافر غم و غصے کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

تاہم ان سب شکایات کے برعکس جاپان میں ایئر پورٹ اسٹاف کی خاتون رکن نے مسافروں کو سامان فراہم کرنے سے قبل ان کی صفائی کرکے نئی مثال قائم کردی۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ورکر فضائی مسافروں کا سامان اپنے ہاتھوں سے صاف کررہی ہے تاکہ ان کے مالکان کو صاف ستھرا سامان مل سکے۔

خاتون ملازمہ کے اس چھوٹے سے عمل نے مسافروں کی نظروں میں اس کی عزت بڑھا دی۔ سوشل میڈیا پر لوگ اس خاتون کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں جب کہ بعض لوگ دیگر ایئرپورٹ اسٹاف کو آئینہ دکھانے کے لیے اس ویڈیو کو شیئر کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں