ملک کو سیاسی نہیں اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہےاحسن اقبال

21ویں صدی میں دیگر ممالک کا مقابلہ کرنے کیلئے اقتصادی استحکام ضروری ہے،احسن اقبال


ویب ڈیسک April 04, 2018
21ویں صدی میں دیگر ممالک کا مقابلہ کرنے کیلئے اقتصادی استحکام ضروری ہے،احسن اقبال۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک کو سیاسی لانگ مارچ نہیں بلکہ اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔

ملاکنڈ یونیورسٹی چکدرہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2013ء میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ بڑے مسائل تھے، ہم نے دونوں ختم کئے، دنیا میں پاکستان کو خطرناک ملک کہا جاتا تھا لیکن ہم نے یہ لیبل بھی ہٹایا اور اُس وقت کوئی 1 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری نہیں کرتا تھا لیکن اب چین اربوں ڈالر کی صورت میں سرمایہ کاری کر رہا ہے جب کہ ملک کو سیاسی لانگ مارچ نہیں بلکہ اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی، ملک بھر کے اضلاع میں یونیورسٹی کیمپس بنائے، نوجوانوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم دینے کیلئے لیب ٹاپ اور دیگر سہولیات دیں کیوں کہ تعلیم یافتہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، یہ مختلف میدانوں میں تبدیلی لائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تعلیم کو وقت کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہو گا،علم کے ذریعے ایجادات اور تخلیقات سے دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنا ہو گا جب کہ 21ویں صدی میں دیگر ممالک کا مقابلہ کرنے کیلئے اقتصادی استحکام ضروری ہے کیوں کہ سیاسی اور اقتصادی استحکام سے ملک ترقی کی جانب جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں