بلوچستان میں بی این پی(مینگل) اور(ن) لیگ کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کمیٹیاں بنانے پر اتفاق

ویب ڈیسک  بدھ 10 اپريل 2013
 بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور اس دل کو توانا بنانا ہے،شہبازشریف فوٹو: ایکسپریس نیوز

بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور اس دل کو توانا بنانا ہے،شہبازشریف فوٹو: ایکسپریس نیوز

کوئٹہ: بلوچستان میں بی این پی(مینگل) اورمسلم لیگ(ن) نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے کمیٹیاں بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

کوئٹہ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سردار اخترمینگل سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے بات  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور اس دل کو توانا بنانا ہے، بلوچستان کے عوام کے مسائل کا ازالہ کرنا وقت کی اہم  ضرورت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سردار اختر مینگل سے درخواست کی کہ وہ اوران کی جماعت آئندہ عام انتخابات میں ضرور حصہ لیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ  سردار اختر مینگل سے ہمارے تعلقات بہت پرانے اوران سے ایک احترام کا بھی رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ   یہاں مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف کا پیغام لے کر آئے تھے۔

اس موقع پر سردار  اختر مینگل نے کہا کہ شہباز شریف سے ملک کی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے معاشی مسائل پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ  ملاقات میں تمام معا ملات ہم نے ان کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔