پیپلز پارٹی نے انتخابات کیلئے سندھ سے اپنے حتمی امیدواروں کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 10 اپريل 2013
این اے 204 سے محمد ایاز سومرو، این اے 207 سے فریال تولپور اور این اے 218 سے مخدوم امین فہیم پیپلز پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔  فوٹو: ایکسپریس نیوز

این اے 204 سے محمد ایاز سومرو، این اے 207 سے فریال تولپور اور این اے 218 سے مخدوم امین فہیم پیپلز پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ سے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے  انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے حتمی امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

امیدواروں کا اعلان سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران کیا جس کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے لاڑکانہ کے حلقے این اے 204 سے محمد ایاز سومرو، این اے 207 سے فریال تولپور، جیکب آباد ون کے حلقے این اے 208 سے اعجاز جکھرانی، این اے 209 سے میر ہزار خان بجرانی یا ان کے بیٹے، کشمور کندھ کوٹ کے حلقے این اے 210 سے احسان الرحمان مزاری، این اے 213 سے عذرا افضل پیچوہو، نواب شاہ کے حلقے 214 سے سید غلام مصطفیٰ شاہ، خیر پور ون کے حلقے این اے 215 سے نواب وسان اور خیر پور ٹو کے حلقے این اے 216 سے ساجد محمد امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح حیدرآباد کے حلقے این اے 218 سے مخدوم امین فہیم، حلقہ 219 سے علی محمد سہتو، این اے 220 سے صغیر احمد قریشی، این اے 222 سے سید نوید قمر، ٹنڈو الہٰ یار کے حلقے این اے 223 سے عبد الستار بچانی، عمر کوٹ کے حلقے این اے 228 سے یوسف تالپور، تھرپارکر کے حلقے این اے 230 سے سید نور محمد شاہ اور سانگھڑ کے حلقے این اے 235 سے شازیہ مری پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پر پی ایس 36 سے نثار احمد کھوڑو، پی ایس 50 سے شرجیل انعام میمن، پی ایس 57 سے ذوالفقار مرزا کے صاحبزادے احسن مرزا، پی ایس 62 سے مخدوم خلیل الرحمان، پی ایس 21 سے سرفراز حسین شاہ، پی ایس 30 سے سید بچل شاہ، پی ایس 27 سے غلام قادر چانڈیو اور پی ایس 32 سے منظور وسان پیپلز پارٹی کے امیدوارہوں گے۔

اس موقع پر قائم علی شاہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اتنی نہیں جتنی بتائی جارہی ہے، پہلے جو شخص سائیکل چلاتا تھا آج وہ موٹر سائیکل چلارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں زراعت اور توانائی سمیت متعدد شعبوں میں ترقی ہوئی اور اسی کارکردگی کی وجہ سے آج ہم عوام کے سامنے سرخرو ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔