پاکستان کرکٹ ٹیم مشکل دور سے گزر رہی ہے، چیف سلیکٹر اقبال قاسم

ویب ڈیسک  بدھ 10 اپريل 2013
مشکل دور سے ہر اچھی ٹیم گزرتی ہے اور آج قومی ٹیم بھی کچھ اسی طرح کی صورتحال سے دوچار ہے، چیف سلیکٹر اقبال قاسم   فوٹو: فائل

مشکل دور سے ہر اچھی ٹیم گزرتی ہے اور آج قومی ٹیم بھی کچھ اسی طرح کی صورتحال سے دوچار ہے، چیف سلیکٹر اقبال قاسم فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے ٹیم ان دنوں مشکل دور سے گزر رہی ہے۔

غیرملکی اسپورٹس چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اقبال قاسم نے کہا کہ قومی ٹیم کے لئے نئے اور ایسے کھلاڑی تلاش کیے جارہے ہیں جو وقت پڑنے پر کسی بھی پوزیشن پر کھیل سکتے ہوں لیکن بدقسمتی سے اس وقت ہمارے پاس ایسے کھلاڑیوں کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کو ہر سہولت مہیا کر رہے ہیں لیکن انہیں بھی اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے لئے محنت کرنا ہوگی کیونکہ ایک اچھا کھلاڑی دوسرے موقع کا انتظار نہیں کرتا بلکہ پہلے موقع سے ہی بھرپور فائدہ اٹھاتا ہے۔

اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ مشکل دور سے ہر اچھی ٹیم گزرتی ہے اور آج قومی ٹیم بھی کچھ اسی طرح کی صورتحال سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اچھے کھلاڑیوں کو تلاش کررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہماری ڈومیسٹک کرکٹ کی حالت زیادہ حوصلہ افزا نہیں جس کی وجہ سے اچھے کھلاڑی سامنے نہیں آرہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی ٹیم میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ تمام معاملات کو بالائے طاق رکھ کر صرف اور صرف اپنی پرفارمنس پر توجہ دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔