ٹھٹہ میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کی نوجوان کے ساتھ مبینہ بدفعلی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوجوان سے بدفعلی کے واقعے کا نوٹس لے لیا


ویب ڈیسک April 05, 2018
نوجوان کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کا تعلق سندھ کی حکمراں جماعت سے ہے، وزیرِمملکت ایازشاہ شیرازی ۔ فوٹو : فائل

سجاول میں پولیس نے نوجوان کے ساتھ اجتماعی بدفعلی کرنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے شہر سجاول کے علاقے دڑو میں پیپلز پارٹی کے رہنما کی ساتھیوں سمیت ہندو نوجوان کے ساتھ مبینہ اجتماعی بدفعلی کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔ وزیرمملکت ایازعلی شیرازی، سابق ضلعی ناظم ٹھٹہ شفیق شاہ شیرازی اور متاثرہ نوجوان کے والد کے ہمراہ ایس ایس پی آفس پہنچ گئے جہاں انہوں نے بیان دیا کہ ارباب ابراہیم میمن نے اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہندو نوجوان سے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو بھی وائرل کی۔

ایازشیرازی کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق سندھ کی حکمراں جماعت سے ہے جب کہ آئی جی سندھ نے معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سجاول پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب ابراہیم میمن اور صالح میمن کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ہندو نوجوان سے بدفعلی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں