جسم سے چھو کر بلب روشن کرنے والا حیرت انگیز بچہ

بچہ بلب کو ہاتھ، پیر یا جسم کے کسی بھی حصے سے چھوتا ہے تو وہ جل اٹھتا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے


ویب ڈیسک April 06, 2018
یہ سب دیکھ کر مجھ پر سکتے کی کیفیت طاری ہوگئی کہ ایسا کیسے ممکن ہے؟ والد (فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل)

RAWALPINDI: بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک ایسا حیرت انگیز بچہ موجود ہے جو ایل ای ڈی بلب کو بغیر بجلی کے محض اپنے جسم کے کسی بھی حصے سے چھو کر روشن کردیتا ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں رہائشی نو سالہ طاہر ایل ای ڈی بلب کو بغیر بجلی کے اپنے جسم کے کسی بھی حصے سے چھو کر روشن کرنے کا کامیاب مظاہرہ کرتا ہے۔ اس نو سالہ بچے طاہر کی بلب روشن کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ بلب کو ہاتھ، پیر یا جسم کے کسی بھی حصے سے چھوتا ہے تو وہ جل اٹھتا ہے۔



بچے کے والد الیکٹریشن نذیر نے بتایا کہ ایک بار وہ ایک بلب خرید کر لائے اور بچے سے کہا وہ اسے اوپر ریک میں رکھ دے بچے کے ہاتھ لگانے پر وہ بلب جل اٹھا میں اسے شعبدہ سمجھا اور کہا کہ وہ ایسا نہ کرے مگر طاہر اس عمل کو نہ روک سکا۔



والد کے مطابق یہ سب دیکھ کر مجھ پر سکتے کی کیفیت طاری ہوگئی کہ ایسا کیسے ممکن ہے؟ اور میں نے بچے کے جسم پر بار بار بلب چھوکر اور جلا کر دیکھا اور حیران رہ گیا۔ الیکٹریشن نذیر اپنے بچے طاہر کی اس خاصیت پر بہت خوش اور فخر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ صلاحیت خدا کا تحفہ ہے۔

india-amazing-boy-led-bulb-on-without-electricity-3-1522961553.jpg (600×358)

اس کی یہ صلاحیت یا کرتب دیکھ کر بچے کے ایک رشتہ دار بہت خوش ہوئے اور انہوں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور یہ بچہ راتوں رات سوشل میڈیا پر مشہور بن گیا۔ مقامی اخبارات کے ساتھ ساتھ کئی ٹی وی چینلز اور انٹرنیشنل ویب سائٹس کے نمائندوں نے اس عجب کہانی کا راز جاننے کے لیے بچے اور اس کے والد سے رابطہ کرلیا۔



کچھ لوگوں نے اس عمل کو محض ایک شعبدہ قرار دیا اور جواز پیش کیا کہ چونکہ اس بچے کا والد ایک الیکٹریشن ہے اس لیے ممکن ہے کہ اس نے بچے کے جسم کے گرد کوئی بیٹری چھپا کررکھی ہو اور بچے کو محض کرنٹ پاس کرنے والا ایک موصل یعنی کنڈیکٹر بنایا ہوا کیوں کہ ایل ای ڈی بلب انتہائی کم کرنٹ سے بھی جل اٹھتا ہے اس لیے اس کم درجے کا کرنٹ ممکن ہے ایک انسانی جسم برداشت کرسکے۔

ویڈیو دیکھیں:

https://youtu.be/F5_QKojonHs

فی الوقت اس بات کی کوئی طبی یا سائنسی وجہ سامنے نہیں آسکی کہ بچے میں اتنا کرنٹ کیسے موجود ہے کہ وہ بلب کو روشن کردے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں