بھارت کشمیریوں پرمظالم ڈھا کرتحریک آزادی کچلنے کی کوشش کررہا ہے خواجہ آصف

20 کشمیریوں کی شہادت بھارت کی بندوق کی نوک پر مسئلہ حل کرنے کی پالیسی کا اظہار ہے، خواجہ آصف


ویب ڈیسک April 06, 2018
بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کے عزم کو شکست نہ دے سکے، خواجہ آصف ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: وزیرِ خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں 20 کشمیریوں کی شہادت بھارت کی بندوق کی نوک پر مسئلہ حل کرنے کی پالیسی کا اظہار ہے۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیرِخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کشمیری 70 سال سے خودارادیت کا تسلیم شدہ حق لینے کی جدوجہد کررہے ہیں لیکن بھارت کے وعدوں سے انحراف کے باعث سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ ہوسکا۔ بھارت نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا کر آزادی کی تحریک کو کچلنے کی کوشش کررہا ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں 20 کشمیریوں کی شہادت بھارت کی بندوق کی نوک پر مسئلہ حل کرنے کی پالیسی کا اظہار ہے، لیکن پھر بھی بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کے عزم کو شکست نہ دے سکے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایاجارہا ہے

وزیرِخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے ظلم بربریت ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے، پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی قربانیوں، بہادری اور عزم کو سلام پیش کرتی ہے اور کشمیریوں کو سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت کا یقین دلاتی ہے، عالمی برادری بھی فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دلوائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں