لندن میں چاقو حملوں میں تیزی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران 6 نوجوان زخمی

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاقو حملوں کے الزام میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک April 06, 2018
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاقو حملوں کے الزام میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا (فوٹو: فائل)

برطانوی دارالحکومت لندن میں کئی روز سے جاری چاقو حملوں میں تیزی آگئی، آج چاقو حملوں میں 90 منٹ کے دوران نصف درجن نوجوان زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں چاقو کے حملوں میں تیزی آگئی، صرف ڈیڑھ گھنٹے کے دوران لندن بھر میں چاقو حملوں کے 4 مختلف واقعات میں 6 نوجوان زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

پہلا چاقو حملہ شہر کے مشرقی علاقے مائل اینڈ میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آور نے چاقو کے وار سے 3 نوجوانوں کو زخمی کردیا، چند منٹ بعد براؤڈوے اور ایسٹ انڈیا ڈاک کے علاقوں میں دو مختلف حملوں میں دو نوعمر لڑکے زخمی ہوگئے جب کہ نیوہم میں چاقو کے وار سے 13سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن نے جرائم میں نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا

دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاقو حملوں کے الزام میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ شہر بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک لندن میں قاتلانہ حملوں میں 55 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ لندن میں حالیہ جرائم کی شرح گزشتہ 7 برس کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں