ارجن کی پرفارمنس دیکھ کر سلمان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو

نیٹ نیوز  جمعرات 11 اپريل 2013
نئی فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم ہونگے۔  فوٹو: فائل

نئی فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم ہونگے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈاداکار ارجن کپور نے کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جسے دیکھ کر سلمان خان پُرنم ہو گئے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ اپنے کام سے مطمئن ہوں ،فلم کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریگی۔ قبل ازیں سلمان خان جنہوں نے ارجن کپور کو فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا ہے اور اب ارجن کپور بھی بتدریج کامیابی کی سیڑھی چڑھ رہے ہیں۔پہلے انھوں نے عشق زادے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور فلم نے بالی وڈ پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے۔

ارجن کپور کی ایک اور فلم اورنگزیب کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ارجن نے جب یہ ٹریلر سلو بھائی کو دکھایا تو سلو بھائی پر اچانک کچھ وقت کے لیے سناٹا چھا گیا اور پھر ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے۔کہا جارہا ہے کہ سلمان خان نے یہ ٹریلر بہت پسند کیا ہے اور وہ سلمان خان کے خوشی کے آنسو تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔