ڈرامہ انڈسٹری کومعیاری اسکرپٹ کی ضرورت ہے، مائرہ خان

شوبز رپورٹر  جمعرات 11 اپريل 2013
روایتی کہانیوں سے باہر نکلنا ہوگا، پاکستان کے موجودہ مسائل کو ڈرامے کی شکل میں ڈھالا جائے، اداکارہ فوٹو: فائل

روایتی کہانیوں سے باہر نکلنا ہوگا، پاکستان کے موجودہ مسائل کو ڈرامے کی شکل میں ڈھالا جائے، اداکارہ فوٹو: فائل

کراچی: اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری کومعیاری اسکرپٹ کی ضرورت ہے ہمیں اب روایتی کہانیوں سے باہرنکلنا ہوگا۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے  ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ مسائل کوڈرامے کی شکل میں ڈھالنے کی اشدضرورت ہے ہردورمیں میڈیانے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے پاکستان کے ماضی میں پیش کیے جانے والے ڈرامے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کے مواقع فراہم کرتے تھے مگر اب ہم ساس بہواورروایتی کہانیوں میں الجھ گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ مائرہ خان نے کہا کہ تعلیم انسان میں شعوربیدارکرتی ہے ہمیں اپنے بچوں کواس وقت تعلیمی میدان میں بہت آگے لے کر جانا ہوگا۔ پاکستان میں کسی بھی شئے کی کمی نہیں ہے ہم نے ہردورمیں دنیا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے پاکستان کا ڈرامہ دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے اورہمارا کلچر اور لوگ جب بیرون ممالک میں رہنے والے لوگ اسکرین پردیکھتے ہیں توخوشی کااظہار کرتے ہیں ہمیں اپنے کلچراورعوام پرفوکس کرتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔