- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
ڈرامہ انڈسٹری کومعیاری اسکرپٹ کی ضرورت ہے، مائرہ خان
کراچی: اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری کومعیاری اسکرپٹ کی ضرورت ہے ہمیں اب روایتی کہانیوں سے باہرنکلنا ہوگا۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ مسائل کوڈرامے کی شکل میں ڈھالنے کی اشدضرورت ہے ہردورمیں میڈیانے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے پاکستان کے ماضی میں پیش کیے جانے والے ڈرامے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کے مواقع فراہم کرتے تھے مگر اب ہم ساس بہواورروایتی کہانیوں میں الجھ گئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ مائرہ خان نے کہا کہ تعلیم انسان میں شعوربیدارکرتی ہے ہمیں اپنے بچوں کواس وقت تعلیمی میدان میں بہت آگے لے کر جانا ہوگا۔ پاکستان میں کسی بھی شئے کی کمی نہیں ہے ہم نے ہردورمیں دنیا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے پاکستان کا ڈرامہ دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے اورہمارا کلچر اور لوگ جب بیرون ممالک میں رہنے والے لوگ اسکرین پردیکھتے ہیں توخوشی کااظہار کرتے ہیں ہمیں اپنے کلچراورعوام پرفوکس کرتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔