گلشن اقبال میں فائرنگ سے زخمی پراپرٹی ڈیلرجانبر نہ ہوسکا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 11 اپريل 2013
محمد راشد کی کسی سے دشمنی نہ لین دین کا معاملہ تھا بھائی،ڈیفنس قبرستان میں سپرد خاک. فوٹو: فائل

محمد راشد کی کسی سے دشمنی نہ لین دین کا معاملہ تھا بھائی،ڈیفنس قبرستان میں سپرد خاک. فوٹو: فائل

گلشن اقبال میںقتل کیے جانیوالے پراپرٹی ڈیلرکوڈیفنس قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی شب گلشن اقبال بلاک ون میں طوبیٰ مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مکان A/229 بلاک ون گلشن اقبال کے رہائشی 30سالہ شیخ محمد راشد ولد شیخ محمد بشیر کو زخمی کردیا تھا جسے فوری طور پر گلشن اقبال بلاک 4 میں واقع نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں شیخ محمد راشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ،مقتول کی نماز جنازہ بدھ کوبعد نماز ظہر جامع مسجد خلفائے راشدین میں ادا کی گئی۔

مقتول کی میت کو ڈیفنس میں واقع قبرستان میںسپرد خاک کردیا گیا ،مقتول کے بھائی فراز نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محمد راشد 5 بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھے،جائیداد اورگاڑیوںکی خرید و فروخت کا کاروبارکیا کرتے تھے ان کے بھائی کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور نہ ہی کسی سے لین دین کا معاملہ تھا۔

انھوں نے بتایا فائرنگ کے واقعے کے بعد ان کے مقتول بھائی نے خود گھر پر فون کرکے بتایا کہ ان پر فائرنگ ہوئی ہے اور اس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں اور جب دوسرے بھائی اس مقام پر پہنچے تو اس دوران پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی اور بھائی کو پٹیل اسپتال لے گئی تھی ،معاشی طور پر مستحکم ہوجانے کے بعد مقتول بھائی کی شادی کا ارادہ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔