افغان فضائیہ کی بمباری میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک

قاری حکمت نے تحریک طالبان سے الگ ہوکر شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی بنیاد رکھی تھی، حکام


ویب ڈیسک April 07, 2018
کارروائی ضلع درزآب میں کی گئی،فوٹو:فائل

افغان فضائیہ کی ملک کے شمالی صوبے جوزجان میں فضائی بمباری میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ملکی فضائیہ نے ضلع درزآب میں ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں داعش کا اہم کمانڈر قاری حکمت مارا گیا۔

صوبائی گورنر لطف اللہ نے قاری حکمت کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکی فضائیہ کی کارروائی میں شمالی افغانستان میں داعش کا اہم کمانڈر مارا گیا تاہم امریکی فضائیہ نے اس کارروائی کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان فضائیہ کی مدرسے پر بمباری سے 70 افراد جاں بحق

حکام کا کہنا ہے کہ قاری حکمت نے تحریک طالبان سے الگ ہوکر شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی بنیاد رکھی جس کے بعد صوبے بھر میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کو روکنے کے لیے افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ امریکی فورسز بھی صوبے میں گزشتہ کافی عرصے سے شدت پسند تنظیم کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں