پنجاب میں امیدواروں کا اعلان آج ہوگا: فریال تالپور، وٹو

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 11 اپريل 2013
اسلام آباد: پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور اور منظور وٹو مشترکہ پریس کانفرنس کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

اسلام آباد: پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور اور منظور وٹو مشترکہ پریس کانفرنس کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

اسلام آ باد: پیپلز پارٹی کے پنجاب میں امیدواروں کا اعلان آج کر دیا جائیگا، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

انتخابی مہم شروع کر دی گئی ہے، بلاول بھٹو زرداری بھی جلسوں سے خطاب کریں گے، نگراں وزیر داخلہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، وہ استعفٰی دیکر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جائیں، مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے 95 فی صد معاملات طے پا چکے ہیں جلد ہی باقی امور بھی طے پا جائیں گے۔

مینار پاکستان پر ایک نہیں کئی جلسے کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر بابا فریدالدین گنج شکر پاک پتن کے گدی نشین کے صاحب زادے دیوان احمد مسعود نے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔ =

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔