کوشش ہے ایم کیو ایم اب مزید تقسیم نہ ہو فاروق ستار

دھڑے بندیوں سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے، فاروق ستار


ویب ڈیسک April 08, 2018
دھڑے بندیوں سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے، فاروق ستار فوٹو: فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ دھڑے بندیوں سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے لہذا اب کوشش ہے کہ ایم کیو ایم مزید تقسیم نہ ہو۔

لاہور ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ایم کیو ایم مزید تقسیم نہ ہو، دھڑے بندیوں سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے تاہم الیکشن کے قریب تمام اختلافات ختم ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی کارکنوں اور ووٹرز پر اعتماد ہے، ووٹ بنک کسی فرد کا نہیں بلکہ پارٹی کا ہے جب کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب سے بھی امیدوار کھڑے کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں