راولپنڈی میں حوالات سے فرار 3 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

گاڑی میں لگے ٹریکنگ سسٹم سے پتہ چلا کہ اشتہاری ملزمان موٹروے میں داخل ہوگئے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک April 08, 2018
ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں تینوں ملزمان مارے گئے، پولیس : فوٹو: فائل

خوشاب کے تھانہ جوہر آباد پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے تین ملزمان راولپنڈی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق ضلع خوشاب میں حوالات سے فرار ہونے والے 3 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے تینوں ملزمان عمران، مسعود اور نصر 4 اپریل کو خوشاب میں تھانہ جوہر آباد کی حوالات توڑ کر فرار ہوئے تھے۔

موٹروے پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں لگے ٹریکنگ سسٹم سے پتہ چلا کہ اشتہاری ملزمان موٹروے پر داخل ہوگئے ہیں، خوشاب پولیس کی اطلاع پر چکری سروس ایریا میں ٹریفک بلاک کرکے ملزمان کا محاصرہ کیا گیا جب کہ رالپنڈی پولیس کی نفری بھی طلب کی ۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تاہم راولپنڈی پولیس کی جوابی فائرنگ میں تینوں ملزم مارے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں