جنگ نہ کرنیکامعاہدہ،فوجی آپریشن ختم،جے یوآئی کامنشور

شاہد حمید  جمعرات 11 اپريل 2013
3 ماہ میںلوڈشیڈنگ ختم،غریبوں کیلیے30لاکھ مکانات تعمیر،بڑے بنگلوں پرپابندی ہوگی فوٹو: فائل

3 ماہ میںلوڈشیڈنگ ختم،غریبوں کیلیے30لاکھ مکانات تعمیر،بڑے بنگلوں پرپابندی ہوگی فوٹو: فائل

پشاور: جے یوآئی(ف) نے 11 مئی 2013 ء کے عام انتخابات کیلیے جامع پارٹی منشور تیار کر لیا۔

منشورمیںبیان کردہ نکات کے مطابق جے یوآئی نے اقتدارمیںآنیکی صورت میںفوری طورپرملک میں جاری تمام فوجی آپریشن بند،پڑوسی ممالک کیساتھ 50 سال تک جنگ نہ کرنیکامعاہدہ کرنے،دہشتگردی کیخلاف جنگ سے علیحدگی، تین ماہ کے اندربجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنیکا وعدہ کیاہے۔

ملک بھر میں غریبوںکیلیے30لاکھ مکانات بنانے ،ایک کنال سے زائدکے سرکاری بنگلوں پر پابندی عائدکرنے،ملک کواسلحہ سے پاک کرنے،قومی بجٹ کا 50 فیصد عوام کوصحت ،تعلیم ،بجلی، ذرائع آمدروفت،صاف پانی اورخوراک جیسی سہولیات کی فراہمی کیلیے مختص کرنے، ایوان صدر، وزیر اعظم ہائوس ،صوبائی گورنرہائوسز اوروزرائے اعلیٰ ہائوسزکوتعلیمی اداروں کیلیے وقف کرنے جیسے اقدامات کومنشورمیںشامل کیاگیا، جے یوآئی(ف)نے پارٹی منشور کو ’’نظام مصطفویؐ‘کانام دیا ہے جس میںقتل ،اغواء برائے تاوان اوردہشتگردی کی سزاپھانسی ہوگی،ملک پر قرضوں کا جائزہ لینے کیلیے اقوام متحدہ سے درخواست کی جائیگی کہ آزادکمیشن بناکرمعلوم کیاجائے کہ اگر یہ قرضے عوام پرخرچ نہیں ہوئے توانکی ادائیگی عوام کیوںکریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔