حکومت بنا کر ڈرائیونگ سیٹ پر خود بیٹھوں گا آصف زرداری

پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے اور حکومت ہم ہی بنائیں گے، آصف زرداری


ویب ڈیسک April 08, 2018
پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے اور حکومت ہم ہی بنائیں گے، آصف زرداری ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت بنا کر میں خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالوں گا۔

نواب شاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ 2013 کے آر او الیکشن میں ہمیں ایک سازش کے تحت روکا گیا اورانتخابات سے باہر رکھ کر یہ تاثر دیا گیا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی مقبول نہیں، ہمیں اب بھی ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں، ہم نے مارشل لاء کا مقابلہ کیا، اس مرتبہ ہم پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے، پیپلزپارٹی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی اورڈرائیونگ سیٹ پرمیں خود بیٹھوں گا اور دکھاؤں گا کہ ملک کس طرح چلایا جاتا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، ادارے خسارے میں جارہے ہیں اور عوام مزید قرض دار ہورہے ہیں، ہم نے ملک کوترقی و خوشحالی کی راہ پر لے کر جانا ہے اور اقتدار سنبھال کر ملکی خزانے بھرنے ہیں، بلاول 100 فیصد لیڈر بن کر سیاست میں مکمل طور پر آچکا ہے، آصفہ بھٹو بھی نواب شاہ سے الیکشن میں حصہ لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں