ٹریبونلزکوڈھائی ہزاراپیلوں کی سماعت 17اپریل تک کرناہوگی

واجد حمید  جمعرات 11 اپريل 2013
اسکروٹنی میںنا اہل ہونیوالے امیدواروں کیلیے ٹریبونلزسے ریلیف حاصل کرناممکن نہیں ہوگا
 فوٹو فائل

اسکروٹنی میںنا اہل ہونیوالے امیدواروں کیلیے ٹریبونلزسے ریلیف حاصل کرناممکن نہیں ہوگا فوٹو فائل

اسلام آ باد: ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف9 الیکشن ٹریبونلزکوڈھائی ہزار سے زائد اپیلوں کی سماعت 17اپریل کی شام تک ہرصورت مکمل کرناہوگی۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف ڈھائی ہزارسے زائداپیلیں دائرکی گئی ہیں جنکی سماعت جمعرات11اپریل سے 17اپریل تک جاری رہیگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسٹیٹ بینک ، نیب، ایف بی آراور نادراکی جانب سے فراہم کردہ معلومات میں صرف دہری شہریت کی بنیاد پر اگر کسی امیدوار کے کاغذات مستردکیے گئے ہوں تو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایسے کسی امیدوار کے لیے ٹریبونلز سے ریلیف حاصل کرنا ناممکن ہے۔

جبکہ محض الزام کی بنیاد پر انتخابی عمل سے باہر کرنے کے فیصلوں کا ٹریبونلزکوبرقرار رہنا مشکل نظر آ رہا ہے۔ٹریبونلز نے الزامات کی بنیاد پر امیدواروں کے کاغذات مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو کالعدم قرار دینا شروع کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔