کراچی، 2 پولیس اہلکار، پیپلز پارٹی اور متحدہ کے کارکنوں سمیت 9 افراد ہلاک

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 11 اپريل 2013
کورنگی میںمتحدہ کاکارکن واسکادوست،سرجانی اوراسٹیل ٹائون میںپی پی کے2کارکن ہلاک،نارتھ ناظم آباداورمہران ٹائون میں بھی2ہلاکتیں فوٹو: فائل

کورنگی میںمتحدہ کاکارکن واسکادوست،سرجانی اوراسٹیل ٹائون میںپی پی کے2کارکن ہلاک،نارتھ ناظم آباداورمہران ٹائون میں بھی2ہلاکتیں فوٹو: فائل

کراچی: کراچی میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات کے دوران2پولیس اہلکاروں،متحدہ اورپیپلز پارٹی کے کارکنوں سمیت مزید9افرادہلاک اور5زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شیرشاہ کے علاقے پراچہ چوک  کے قریب سائٹ بی سیکشن تھانے کی پولیس موبائل اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2  افرادکوپولیس نے رکنے کا اشارہ دیاجس پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے 2 پولیس اہلکار28 سالہ زاہد علی اور40سالہ خالد محمودجاں بحق ہوگئے، ملزمان فائرنگ کے بعداہلکاروں کی سرکاری ایس ایم جی بھی چھین کر فرارہوگئے ،مقتول زاہد لیاری کے علاقے بغدادی جبکہ خالد محمود کیماڑی کارہائشی اوراس کا آبائی تعلق فیصل آبادسے تھا۔

منگھوپیر روڈکنواری کالونی میں موٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کر کے پولیس کے ریٹائرڈ سب انسپکٹر 62 سالہ رحیم علی خان عرف جلیل بابا کو ہلا ک کردیا اورفرارہوگئے،جائے وقوعہ پر تاریکی اورطالبان کے خوف سے پولیس تاخیر سے پہنچی جس کے باعث مقتول کی لاش 45منٹ تک جائے وقوع پر پڑی رہی ، مقتول منگھوپیر کے علاقے اعوان کالونی کارہائشی اور تعویذ گنڈے کابھی کام کرتاتھا۔کورنگی ڈھائی نمبرسیکٹر 34/3 بنگالی مارکیٹ کے قریب گھرکے باہربیٹھے ہوئے 3 افرادپر موٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حسن بنگالی اورسعیدخان ہلاک جبکہ راشد جعفر زخمی ہوگیا،مقتول جسن بنگالی متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی اورمقتول سعید خان ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کا کارکن  تھا،واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس اورکشیدگی پھیل گئی جبکہ دکانیں اورکاروبار بند ہوگیا۔

سرجانی ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ میں موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے27سالہ شعیب سرپرگولی لگنے سے ہلاک ہوگیا،مقتول پیپلزپارٹی کاعلاقائی عہدیدارتھا۔بن قاسم کے علاقے اسٹیل ٹاؤن مارشل یارڈریلوے کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے24سالہ نعمت اﷲ ہلاک ہوگیا،وہ بھی پیپلزپارٹی کاعلاقائی عہدیدارتھا۔نارتھ ناظم آبادکے علاقے قلندریہ چوک پرنامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کر40سالہ محمد علی کوفائرنگ کرکے ہلاک کر دیا،پولیس واقعے پراسرارقراردے رہی ہے کیونکہ گھرمیں اس کے بھائی اوربھتیجے سمیت5افرادموجودتھے جبکہ ایک ملزم دیوارپھلانگ کرگھرمیں داخل ہوااورفائرنگ کرکے فرار ہوگیاجبکہ اس کے2ساتھی گلی میں موجودتھے،مقتول پیشے کے اعتبارسے مستری تھااس کاآبائی تعلق مظفرگڑھ سے تھاوہ روزگارکے سلسلے میں کراچی آیاہواتھا۔

کورنگی مہران ٹائون میں گھرکے اندرسے خاتون کی لاش ملی جوکہ پراسرار طورپرہلاک ہوگئی،خاتون کی شناخت80سالہ جنت زوجہ شیرمحمد کے نام سے ہوئی جس کی وجہ موت کاتعین نہیں ہوسکا تاہم شبہ ہے کہ وہ طبعی طورپرہلاک ہوئی۔فیروزآبادکے علاقے ٹیپوسلطان روڈ پرلوٹ مارکے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے رکشاڈرائیور سعید خان زخمی ہوگیا۔ ملیرسٹی کے علاقے آسوگوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے20سالہ عبدالظہیربلوچ زخمی ہوگیا،بلدیہ ٹائون کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 25سالہ اللہ رکھازخمی ہوگیا،ماڑی پور روڈ پر شنواری ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ طاہرشاہ  زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔