شمالی کوریا اور امریکا میں جوہری پروگرام پر مذاکرات پر اتفاق

امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان اگلے ماہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا امکان


ویب ڈیسک April 09, 2018
ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان اگلے ماہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا امکان فوٹو : فائل

شمالی کوریا نے اپنے نیوکلیئر پروگرام پر امریکا کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات پر اتفاق کرلیا۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بھی شمالی کوریا سے جوہری پروگرام کے مستقبل سے متعلق گفتگو کرنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا۔ اس سے قبل شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام سے متعلق کسی قسم کے مذاکرات کا حامی نہیں تھا۔ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری کے پروگرام کے حوالے سے کافی تناؤ رہا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو شدید تنقید کا بناتے رہے ہیں۔

امریکا کے نجی ریڈیو این پی آر کے مطابق شمالی کوریا اور امریکا کے سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی متوقع ملاقات کے لیے دونوں ممالک کے اعلیٰ افسران کے درمیان کئی اہم اجلاس ہو چکے ہیں جس میں ملاقات کے مقام ، ایجنڈے اور وقت کا تعین کرلیا گیا ہے جب کہ شمالی کوریا اس ملاقات میں اپنے جوہری پروگرام پر گفتگو کرنے کے لیے بھی تیار ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان کبھی بھی صدارتی سطح کے مذاکرات نہیں ہو سکے ہیں تاہم موجودہ صدر کی شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کی اطلاع رواں سال مارچ میں آئی تھی جس کے لیے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان 'بیک ڈور' ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور عین ممکن ہے کہ اگلے ماہ دونوں صدور کے درمیان ملاقات ہوجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں