باہو بلی ٹو کے اداکار پربھاس کی شادی کی افواہیں زیر گردش

پر بھاس اداکارہ نہاریکا کونیڈیلا سے شادی کر رہے ہیں، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک April 10, 2018
پر بھاس اداکارہ نہاریکا کونیڈیلا سے شادی کر رہے ہیں۔فوٹو: فائل

فلم'باہو بلی' سے شہرت پانے والے اداکار پربھاس نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تیاری پکڑ لی ہے۔

ہندی فلم انڈسٹری میں اب تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم 'باہو بلی ٹو' نے اداکار پربھاس کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا یہی وجہ ہے کہ متعدد ہدایت کاروں کی جانب سے انہیں بالی ووڈ میں بھی متعارف کروانے کی خبریں گردش کرنے لگیں بعد ازاں فلم کی کامیابی کے بعد پربھاس کی 'باہو بلی ٹو' کی ساتھی اداکارہ انوشکا شیٹھی کے ساتھ شادی کی افواہیں اڑائی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بار پھر سے اداکار پربھاس کی شادی کی خبریں زیرگردش ہیں اور کہا جارہا ہے کہ معروف اداکار ہزاروں رشتے ٹھکرانے کے بعد ساؤتھ انڈین فلم کے اداکار چرانجیوی کی بھتیجی اداکارہ نہاریکا کونیڈیلا سے شادی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اداکار چرانجیوی نے اپنی بھتیجی کی شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نہاریکا کی تمام تر توجہ اپنے کیریئر پر موکوز ہے اور اُن کا شادی کا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے اور ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ وہ اپنی توجہ کیریئر پر ہی رکھے جب کہ لوگوں کو اس طرح کی منفی خبروں پر کان نہیں دھرنے چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں