امریكا كے مختلف شہروں میں تاركین وطن كو شہریت دینے كے حق میں مظاہرے

ویب ڈیسک  جمعرات 11 اپريل 2013
کیپیٹل ہل کے باہرہونے والے مظاہرے میں ہزاروں افراد نےشرکت کی جب کہ دیگرریاستوں میں بھی اسی طرح کے مظاہرے کئے جارہےہیں، فوٹو: رائٹرز

کیپیٹل ہل کے باہرہونے والے مظاہرے میں ہزاروں افراد نےشرکت کی جب کہ دیگرریاستوں میں بھی اسی طرح کے مظاہرے کئے جارہےہیں، فوٹو: رائٹرز

واشنگٹن: امریکاکی مختلف ریاستوں میں غیررجسٹرڈ تارکین وطن کوامریکی شہریت دینےکےحق میں مظاہرے کئےگئے۔

دارالحکومت واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کے باہر ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں افراد نےشرکت کی جب کہ  نیویارک اور سان فرانسسکو میں بھی کئے گئے مظاہروں میں بڑی تعداد میں عوام شریک تھے،امریکا میں امیگریشن اصلاحات کے 100 سے زائد گروپوں اور یونیوں کی جانب سے کئے جانے والے یہ مظاہرے اس وقت کئے جارہے ہیں جب کانگریس میں امیگریشن کے اصلاحاتی بل پر بحث کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے ایسا بل متعارف کرایا جارہا ہے جس کےتحت غیر رجسٹرڈ تارکین وطن کو قانونی حیثیت مل جائےگی اس کے علاوہ لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو امریکا گیسٹ ورکر پروگرام کے تحت قانونی حیثیت دینے کے لئے سینیٹ میں بھی قانون سازی پر غور کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔