ایم کیو ایم کی سندھ ہائیکورٹ میں ووٹر فہرستوں کی چھپائی مؤخرکرنے کی درخواست

ویب ڈیسک  جمعرات 11 اپريل 2013
کراچی میں گھر گھر ووٹر لسٹوں کی تصدیق پر 3 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کا اضافہ ہوا تھا فوٹو: فائل

کراچی میں گھر گھر ووٹر لسٹوں کی تصدیق پر 3 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کا اضافہ ہوا تھا فوٹو: فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے 11 انتخابی حلقوں کی ووٹر فہرستوں کی چھپائی کا عمل مؤخر کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر عدالتی فیصلے تک 11 انتخابی حلقوں کی ووٹر لسٹوں کی چھپائی کا عمل مؤخر کردیا جائے۔ عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں گھر گھرجاکر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا حکم دیا تھا جس کے تحت شہر میں 3لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کا اضافہ ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔