صحرائے عرب سے نوے ہزار سال پرانی انسانی انگلی دریافت

دریافت ہونے والی ہڈی سے انسانی تاریخ کی نقل مکانی اور آبادکاری سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوں گی


ویب ڈیسک April 11, 2018
صحرائے عرب سے دریافت ہونے والی انگلی کی ہڈی 90 ہزار سال پرانی ہے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

سعودی عرب کے ریگستان سے 90 ہزار سال پرانی انسانی انگلی کی ہڈی دریافت ہوئی ہے۔

ماہرین آثار قدیمہ نے سعودی عرب کے ریگستان سے افریقہ کے قریبی علاقے سے 90 ہزار سال قدیم انسانی انگلی دریافت کی ہے جو اب تک دریافت ہونے والی بنی نوع انساں کی سب سے قدیم ہڈی ہے۔ جس کی مدد سے ابتدائی دور میں انسانوں کی نقل مکانی سے متعلق اہم معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔ اس قبل سمجھا جاتا تھا کہ انسانی ہجرتوں کا آغاز 30 ہزار سال قبل ہوا تھا۔

پروفیسر مائیکل پیٹراگلیا کی سربراہی میں ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم نے اس دریافت کو برسوں پرانے خواب کی 'تعبیر' قرار دیا ہے۔ پروفیسر مائیکل پیٹراگلیا کا کہنا تھا کہ کھدائی کے دوران قدیم جانوروں کی ہڈیوں کا ملنا معمول کی بات ہے لیکن اتنی قدیم انسانی انگلی کی ہڈی کا ملنا نہایت شاندار عمل ہے جس سے انسان کی ' آباد کاری' سے متعلق اہم معلومات حاصل ہو سکتی ہیں جو اس موضوع پر ہمارے پرانے خیالات کو تبدیل کر کے رکھ دے گی۔

ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ فوسل ایشیائی ممالک سے انسانوں کی نقل مکانی اور صحرائے عرب میں آبادکاری سے متعلق اہم انکشافات کرے گا جو نصاب کی کتابوں میں پڑھائی جانے والے نظریات کو غلط ثابت کردے گا۔ دراصل انسانوں کی ایک علاقے سے دوسرے علاقے نقل مکانی اور آبادکاری ایک نہایت پیچیدہ عمل ہے جسے سمجھنا نہایت مشکل کام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں