امریکا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ 6 افراد ہلاک

امریکی طیارے میں پرواز بھرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی تھی ، عینی شاہدین


ویب ڈیسک April 11, 2018
امریکی طیارہ گزشتہ شب گولف کورس میں گر کر تباہ ہوا۔ فوٹو : اے ایف پی

امریکا کی ریاست ایریزونا میں واقع ایک گولف کورس کے قریب مسافر طیارہ گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی طیارے نے اسکاٹس ڈیل ایئرپورٹ سے اڑان بھری ہی تھی کہ کچھ ہی دیر بعد ایری زونا گولف کورس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار تمام افراد لقمہ اجل بن گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے میں پہلے آگ بھڑکی تھی جس کے بعد جہاز ہچکولے کھاتے ہوتے گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تباہ ہونے والا طیارہ پی اے- 24 سنگل انجن پائپر طیارہ تھا جس میں 6 افراد سوار تھے جب کہ فیڈرل ایوی ایشن نے نیشنل ٹرانپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ مل کر مشترکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تاحال حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

https://twitter.com/versaceking101/status/983560841315287040

این ٹی ایس بی کے ترجمان ایرک ویز کا کہنا تھا کہ دو تفتیش کار افسوسناک حادثے کی تفتیش کے لیے جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوچکے ہیں جو تین سے پانچ دنوں میں اپنی رپورٹ مرتب کرلیں گے۔ روپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

مقبول خبریں