نیپرا نے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی تحقیقات شروع کردیں

کمیٹی کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر اور پھر شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کرے گی، ذرائع نیپرا


ویب ڈیسک April 11, 2018
کمیٹی پہلے کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر اور پھر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی، ذرائع نیپرا۔ فوٹو؛ فائل

ISTANBUL/ANKARA: نیپرا کی اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی نے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں بجلی فراہم کرنے کے ذمہ دار ادارے کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا تھا، معاملے کی تحقیقات کے لیے نیپرا کی اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی کراچی پہنچ گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تحقیقات کا اعلان

نیپرا کی اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی نے کراچی پہنچنے کے بعد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، ذرائع نیپرا کے مطابق نیپرا کی کمیٹی پہلے کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر اور پھر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی۔ نیپرا کی تحقیقاتی کمیٹی کے الیکٹرک کے جنریشن پلانٹ کا بھی دورہ کرے گی جب کہ کمیٹی 13 اپریل تک کراچی میں رہے گی۔

واضح رہے کہ شہر میں درجہ حرارت بڑھتے ہی مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے، دن اور رات کے اوقات میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بجلی کی بندش نے شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں