بھارتی پولیس مین باکسر کو بدلے کا انتظار

اے ایف پی  جمعرات 12 اپريل 2018
اس سال کے آخر تک میں پروفیشنل باکسنگ میں آؤں گا اور  اس کی واحد وجہ اسپینس کو سبق سکھانا ہے، کرشن۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اس سال کے آخر تک میں پروفیشنل باکسنگ میں آؤں گا اور اس کی واحد وجہ اسپینس کو سبق سکھانا ہے، کرشن۔ فوٹو: سوشل میڈیا

گولڈ کوسٹ: کامن ویلتھ گیمز میں شریک بھارتی پولیس مین و باکسر وکاش کرشن انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہیں۔

بھارتی پولیس مین و باکسر وکاش کرشن 6 برس سے انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہیں، وہ پروفیشنل بن کر اسٹار امریکی باکسر ایرول اسپینس کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ گولڈ کوسٹ میں انھوں نے 75 کے جی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی، وکاش کا لندن اولمپکس میں اسپینس سے مقابلہ ہوا تھا جس میں ابتدائی طور پر انھیں فاتح قرار دیا گیا مگر بعد میں امریکی کیمپ کی جانب سے اپیل پر فیصلہ تبدیل کردیا گیا، وہ ابھی تک اس بات کو نہیں بھول پائے ہیں۔

کرشن نے کہاکہ اس سال کے آخر تک میں پروفیشنل باکسنگ میں آؤں گا اور  اس کی واحد وجہ اسپینس کو سبق سکھانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔