چیف جسٹس نے چیچہ وطنی میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک  جمعرات 12 اپريل 2018
چیچہ وطنی کی 8 سالہ نور فاطمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، فوٹو: فائل

چیچہ وطنی کی 8 سالہ نور فاطمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیچہ وطنی میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے چیچہ وطنی میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی طرف سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ رینج خالد بشیر چیمہ بھی چیچہ وطنی پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیچہ وطنی کی 8 سالہ نور فاطمہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، بچی کے خاندان اور علاقہ مکینوں نے چیف جسٹس سےمعاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔