ہالینڈ میں گنگنانے والی سڑکیں تیار

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 اپريل 2018
یہ روڈ ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے بنائے گئے ہیں،فوٹو:انٹرنیٹ

یہ روڈ ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے بنائے گئے ہیں،فوٹو:انٹرنیٹ

ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ میں حکام نے ٹریفک حادثات میں کمی اور سفر کو محفوظ بنانے کےلیے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے’گنگنانے والی سڑک‘ بنا ڈالی۔

ویسے تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ کےلیے نت نئے انداز اپنائے اور قوانین وضع کیے جاتے ہیں لیکن ہالینڈ میں حادثات سے بچنے کےلیے منفرد انداز اختیار کیا گیا جس میں سفر کے ساتھ ساتھ ’دھنوں‘ سے بھی  لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔

روڈ سیفٹی کا یہ منصوبہ اپنے آپ میں ایک دلچسپ اور اچھوتا منصوبہ ہے، گاڑی تیز چلانے کے شوقین افراد اپنی زندگیوں کو خطرات میں ڈال لیتے ہیں لیکن یہ ’سنگنگ روڈ‘ تیز رفتاروں کو گنگنا کر انہیں مقررہ حد کی یاد دہانی کراتا ہے۔

اگر آپ اس سڑک پر سفر کررہے ہوں تو ٹائر جب روڈ پر لگے ’پیانو‘ سے گزریں گے تو یہ ٹیونز بجنے لگتی ہیں لیکن یہ اسی صورت میں بجتی ہیں جب مقررہ حد کے مطابق گاڑی چل رہی ہو۔ اس روڈ پر حد رفتار 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ  مقرر کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔