شب معراج کے موقع پر سندھ کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کو عام تعطیل کااعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 13 اپريل 2018
فیصلے کا اطلاق سندھ کے سرکاری ونجی اسکولوں پرہوگا،محکمہ تعلیم سندھ فوٹوفائل

فیصلے کا اطلاق سندھ کے سرکاری ونجی اسکولوں پرہوگا،محکمہ تعلیم سندھ فوٹوفائل

کراچی: حکومت سندھ نے 14 اپریل کو شب معراج کے موقع پر سندھ بھر کےسرکاری و نجی تعلمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی شب معراج نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی، اس دوران محکمہ تعلیم سندھ نے 14اپریل کو شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔ فیصلے کا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ عام تعطیل کے اعلان کا فیصلہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔