نوازشریف کوعدالتی فیصلے کے ذریعے ملک وقوم کی خدمت سےروکا گیا، شہبازشریف

ویب ڈیسک  جمعـء 13 اپريل 2018
نوازشریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ نظریئے اور فلسفے کا نام ہے، شہبازشریف : فوٹو : فائل

نوازشریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ نظریئے اور فلسفے کا نام ہے، شہبازشریف : فوٹو : فائل

لاہور: صدرمسلم لیگ (ن) شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ناقابلِ تسخیر قوت بنانے والے  نوازشریف کو عدالتی فیصلے کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت سے روک دیا گیا۔

سابق وزیرِاعظم نوازشریف کو تاحیات نااہل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان اور قوم کے آزمائش کا دن ہے، عوام نے نوازشریف کو 3 مرتبہ وزیرِاعظم منتخب کیا لیکن پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ناقابلِ تسخیر قوت بنانے والے رہنما کو ملک و قوم کی خدمت سے عدالتی فیصلے کے ذریعے روک دیا گیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ نظریئے اور فلسفے کا نام ہے، ان جیسے رہنما اپنی جماعت اور عوام کی رہنمائی کے لئے کسی روایتی عہدے یا منصب کے مرہونِ منت نہیں ہوتے، فیصلے کے باوجود نواشریف کی جماعت ان کی رہنمائی میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر زندہ رہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔