صبا قمر کا خواتین کی تمباکو نوشی کے ناقدین کو طنزیہ جواب

سگریٹ نوشی سب کے لیے نقصان دہ ہے صرف خواتین کیلیے نہیں، صباقمر


ویب ڈیسک April 13, 2018
سگریٹ نوشی سب کے لیے نقصان دہ ہے صرف خواتین کیلیے نہیں، صباقمر- فوٹو: فائل

ماڈل و اداکارہ صبا قمر بھی خواتین کے سگریٹ نوشی کے مخالفین کو جواب دینے میدان میں آگئیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان سمیت بھارت میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی اداکارہ صبا قمر نے خواتین کے سگریٹ نوشی کی مخالفت کرنے والوں کے لیے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہونٹوں کے درمیان سلگھا ہوا سگریٹ رکھے ہوئے ہیں اور سگریٹ سے دھواں اٹھا دکھائی دے رہا ہے۔

[instagram-post url=" https://www.instagram.com/p/Bhe_ikEn4Lf/"]

تصویر کے ساتھ کیپشن میں صبا قمر نے خواتین کی سگریٹ نوشی کے ناقدین کو طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ مرد پئیں تو واہ اور ہم پئیں تو ہا۔۔ تم کھاو تو چپس، ہم کھائیں تو آلو، انہوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ سگریٹ نوشی سب کے لیے نقصان دہ ہے صرف خواتین کے لیے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ کی سگریٹ پیتے ہوئے ایک اور ویڈیو وائرل

واضح رہے صبا قمر کا خواتین کی سگریٹ نوشی پر یہ ردعمل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے سگریٹ پینے کے اسکینڈل سامنے آنے کے کچھ دن بعد آیا۔ ماہرہ خان کے اس اسکینڈل میں جہاں شوبز سے وابستہ افراد نے ماہرہ خان کی حمایت کی تو وہی سوشل میڈیا صارفین نے خواتین کی سگریٹ نوشی کی مخالفت کرتے ہوئے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں