سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن، 6 دہشتگرد گرفتار

 جمعـء 13 اپريل 2018
گرفتار دہشت گرد پولیو اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں، آئی ایس پی آر - فوٹو: فائل

گرفتار دہشت گرد پولیو اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں، آئی ایس پی آر - فوٹو: فائل

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں چمن ، سریاب اور پشین کے علاقوں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی جس میں 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گرد ڈیرہ مراد جمالی میں پولیو ٹیم اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ، ڈیٹونیٹرز ، دھماکہ خیزمواد، راکٹس اور بارودی سرنگیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔