کمبوڈیا میں فحش مواد پھیلانے والے امریکی سفارتخانے کے 32 ملازمین کو نکال دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 13 اپريل 2018
نوکری سے برطرف کیے گئے ملازمین نے بچوں کی فحش ویڈیوز پھیلائی تھیں (فوٹو: فائل)

نوکری سے برطرف کیے گئے ملازمین نے بچوں کی فحش ویڈیوز پھیلائی تھیں (فوٹو: فائل)

 واشنگٹن: کمبوڈیا میں بچوں کی فحش ویڈیوز پھیلانے پر امریکی سفارت خانے کے 32 ارکان کو ادارے سے نکال دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کمبوڈیا میں امریکی سفارت خانے کے ڈھائی درجن سے زائد عملے کے اراکین فحش مواد شیئر کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ 32ارکان نے ایک میسنجر گروپ میں فحش ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس میں بچوں کی ویڈیوز بھی شامل تھیں۔

سفارت خانے میں کام کرنے والے ایک رکن کی اہلیہ نے یہ فحش مواد دیکھ لیا جس کی شکایت انہوں نے حکام کو کردی۔ سفارتی حکام نے ثبوتوں کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 32 ارکان کو نوکری سے نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارتکار کی گاڑی سے روندے گئے نوجوان کا باپ انصاف کیلیے عدالت جاپہنچا

نکالے گئے ارکان میں کمبوڈیا کے مقامی باشندے اور کمبوڈین نژاد امریکی شامل ہیں تاہم برطرف ہونے والوں میں کوئی سفارتی عہدے دار یا افسر شامل نہیں۔

یہ برطرفیاں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب امریکا اور کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ امریکا نے کمبوڈین حکومت کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کمبوڈیا کی سیاست میں مداخلت نہیں کررہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔