پیار کرنے والی مچھلیاں

 ہفتہ 14 اپريل 2018
ماہرین نے دیکھا دس عدد پیاری پیاری ڈولفن مچھلیاں اپنے ایک بیمار ساتھی یعنی بیمار ڈولفن  کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ماہرین نے دیکھا دس عدد پیاری پیاری ڈولفن مچھلیاں اپنے ایک بیمار ساتھی یعنی بیمار ڈولفن کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

کوریا کے ساحل پر پچھلے دنوں ایک ایسا حیرت انگیز دیکھا گیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران و پریشان کردیا۔ 

سمندری حیات کے ماہرین نے دیکھاکہ دس عدد پیاری پیاری ڈولفن مچھلیاں اپنے ایک بیمار ساتھی یعنی بیمار ڈولفن  کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں۔ وہ سب مل جل کر اپنی اس نیم مردہ ڈولفن ساتھی کو سہارا دے کر اسے تیرنے میں مدد دے رہی تھیں۔ چند گھنٹوں کے بعد اس ڈولفن کی موت واقع ہوگئی، لیکن انہوں نے پھر بھی اس کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

ماہرین کے مطابق یہ ان کے لیے حیرت انگیز اور نئی بات تھی، کیوں کہ ڈولفن اور وہیل مچھلی پر تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وہ اپنوں کی مدد کرتی ہیں، لیکن اس قسم کی اجتماعی کوشش پہلی مرتبہ دیکھی گئی ہے۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے پانچ ڈولفنز نے اپنے بیمار ساتھی کو سہارا دینے کے لیے خود کو اس حد تک قریب کرلیا تھا کہ اُس ڈولفن کا پورا بوجھ ان پر آگیا تھا اور وہ اسے لے کر پانی میں آگے بڑھتی رہیں، انہوں نے صرف اتنا ہی نہیں کیا، بلکہ اس موقع پر دیکھنے والے یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے کہ تھک جانے والی ڈولفنز کی جگہ باری باری اُن کے ساتھ تیرنے والی دوسری ڈولفنز لیتی جاتی تھیں اور اس طرح باری باری انہوں نے اپنے ساتھی کی مدد کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔