ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے دیرینہ رکن شبیر قائم خانی بھی پی ایس پی میں شامل

شبیر قائم خانی میرپور خاص سے تعلق رکھتے ہیں اور صوبائی وزیر ایکسائز بھی رہ چکے ہیں


ویب ڈیسک April 14, 2018
شبیر قائم خانی میرپور خاص سے تعلق رکھتے ہیں اور صوبائی وزیر ایکسائز بھی رہ چکے ہیں فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اہم رہنما شبیر قائم خانی بھی پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں شامل ہوگئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما اور رابطہ کمیٹی کے دیرینہ رکن شبیر قائم خانی نے چند روز قبل پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ شبیر قائم خانی بھی پی ایس پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شبیر قائم خانی کا ایم کیوایم چھوڑنے کا اعلان

انہوں نے پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران پی ایس پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ ان کے ساتھ اندرونِ سندھ سے تعلق رکھنے والے متحدہ کے سینکڑوں کارکنان بھی پی ایس پی میں شامل ہوگئے۔

شبیر قائم خانی ضلع میرپور خاص سے تعلق رکھتے ہیں اور متحدہ رابط کمیٹی کے اہم رکن بھی تھے، وہ صوبائی وزیر ایکسائز بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 4 اپریل کو ایم کیو ایم کی دھڑے بندیوں سے ناراض ہوکر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں