اسلام آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 اپريل 2018
جیکٹس کے ساتھ 5 دستی بم، 2 پستول، 106 راؤنڈ، 2 بال بیرنگ اور فیوز بھی برآمد ہوئے، پولیس : فوٹو : فائل

جیکٹس کے ساتھ 5 دستی بم، 2 پستول، 106 راؤنڈ، 2 بال بیرنگ اور فیوز بھی برآمد ہوئے، پولیس : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 14 سے دو خودکش جیکٹس سمیت دیگر بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 14 سے 2 خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں جیکٹس کو ناکارہ بنا دیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی دونوں جیکٹس کا وزن تقریباً 6 سے 8 کلوگرام ہے جب کہ جیکٹس کے ساتھ 5 دستی بم، 2 پستول، 106 راؤنڈ، 2 بال بیرنگ اور فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں جنہیں پولیس نے قبضے میں لے کر علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔