- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
مریم نواز بیانات دینے سے پہلے اپنے والد کی سیاسی تاریخ پڑھ لیں، فواد چوہدری
اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز مخالفین کے خلاف بیانات دینے سے پہلے اپنے والد کی سیاسی تاریخ کا مطالعہ کرلیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری ساری عمر بھائی بھائی ہی رہے ہیں، نوازشریف نے تو وقت آنے پر پرویز مشرف کو بھی بھائی بنالیا تھا اور ان سے ہی حلف بھی لیا تھا، سعد رفیق، اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر نے بھی پہلا حلف مشرف سے ہی لیا تھا، مریم نواز کو اپنی تاریخ کا علم ہی نہیں، ان کے بھائی پیسے سنبھالنے میں مصروف ہیں اور وہ ایک حادثے کے نتیجے میں سیاست میں آگئیں، مخالفین کے خلاف بیانات دینے سے پہلے اپنے والد کی سیاسی تاریخ پڑھ لیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کو ایسی مشین بنادیا ہے جس کے بغیر آپ الیکشن نہیں جیت سکتے، اور ہم وہ سمندر بن گئے ہیں جس کی جانب تمام دریاؤں کا رخ ہے۔ (ن) لیگ کے بکھرنے کا عمل جاری ہے اور آئندہ چند روز اس کے مزید لوگ بھی پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں، پتہ نہیں انتخابات میں ہمارا مقابلہ (ن) لیگ سے ہوگا یا صرف چند ڈھیریاں ہی باقی بچیں گی۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے سے بہتر ہے کہ بندہ سیاسی خودکشی کرلے، پی پی کے پاس تو اپنے امیدوار ہی نہیں ہیں، ہم نے چیئرمین سینیٹ کے لئے بھی ان کے ساتھ کوئی بات نہیں کی تھی اور ناہی کوئی ووٹ دیا تھا۔ خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کا نام مانگا ہے ہماری جماعت نے نام فائنل کرلیا ہے اور وہ نام ہم خورشید شاہ کو ہی دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔