کراچی: سولجربازارمیں مسجد کے باہررکھا گیا بم ناکارہ بنا دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 12 اپريل 2013
بم کی اطلاع دینے والے شخص کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا، آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ  فوٹو ایکسپریس نیوز

بم کی اطلاع دینے والے شخص کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا، آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ فوٹو ایکسپریس نیوز

کراچی: سولجر بازار میں مسجد کے باہر رکھا گیا ڈیڑھ کلووزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا جب کہ پولیس نے اطلاع دینے والے شخص کے لئے 50 ہزارروپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

کراچی کے علاقے سولجربازارروڈ پرواقع گلزارحبیب مسجد کے باہر ایک تھیلے میں  بم چھپا کررکھا گیا تھا، پولیس نے مشکوک تھیلے کی اطلاع پرمسجد کوخالی کرا کرگھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ٹائم ڈیوائس سے منسلک بم ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق بم ڈیڑھ کلو وزتی تھا جس میں دھماکا خیزمواد کے ساتھ کیلیں اوربال بیرنگ بھی شامل تھے، آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے بم کی اطلاع دینے والے شخص کو 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔