چیمپئنز لیگ کرکٹ کونسل کا پانچویں چیمپئنز لیگ بھارت میں کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 12 اپريل 2013
اس بار پاکستان ، نیوزی لینڈ ، سری لنکا اور آئی پی ایل میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں کوالی فائنگ راؤنڈ کھیلیں گی اور ایک ٹیم مین راؤ نڈ میں پہنچ سکے گی۔  فوٹو: فائل

اس بار پاکستان ، نیوزی لینڈ ، سری لنکا اور آئی پی ایل میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں کوالی فائنگ راؤنڈ کھیلیں گی اور ایک ٹیم مین راؤ نڈ میں پہنچ سکے گی۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: چیمپینز لیگ کرکٹ گورننگ کونسل نے پانچویں چیمپئنز لیگ  بھارت میں کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی چیمپئن ٹیم بھی شرکت کرے گی۔

چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی 17 ستمبر سے شروع ہو گی اوراس کا فائنل 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ میں کل 29 میچز کھیلے جائیں گے،ایونٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی ان میں آئی پی ایل میں پہلی 3 پوزیشنیں لینے والی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی ، پاکستان کی چیمپئن ٹیم پہلی بار بھارت میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔

جنوبی افریقہ میں ہونے والی گزشتہ چیمپئنز لیگ میں سیالکوٹ اسٹالینز نے حصہ لیا تھا لیکن وہ کوالی فائنگ راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئی تھی، اس بار پاکستان ، نیوزی لینڈ ، سری لنکا اور آئی پی ایل میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں کوالی فائنگ راؤنڈ کھیلیں گی اور ایک ٹیم مین راؤ نڈ میں پہنچ سکے گی۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 6 ملین ڈالرز انعامی رقم مقررکی گئی ہے جب کہ فاتح ٹیم کو ڈھائی ملین ڈالرز ملیں گے دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایونٹ میں پلیئرز کی مصروفیات کی وجہ سے شرکت سے معذرت کر لی ہے ۔

واضح رہے بھارت ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی مشترکہ کوششوں سے پہلی بار چیمپئنزلیگ اکتوبر 2009 میں ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔