بھارت کا پاکستانی بزرگ شہریوں کو بارڈرپر ویزا دینے سے انکار

ویب ڈیسک  جمعـء 12 اپريل 2013
پاکستانی شہریوں کو بھارتی پنجاب اورکشمیر کا ویزاجاری نہیں کرسکتے، بھارتی حکام۔ فوٹو: فائل

پاکستانی شہریوں کو بھارتی پنجاب اورکشمیر کا ویزاجاری نہیں کرسکتے، بھارتی حکام۔ فوٹو: فائل

لاہور: بھارت نے باہمی معاہدے کے باوجود پاکستانی بزرگ شہریوں کو واہگہ بارڈرپر ویزا دینے سے انکارکردیا۔

پاکستان اوربھارت کے درمیان بزرگ شہریوں کو بارڈرپرہی ویزا جاری کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے بعد پاکستان اب تک متعدد بھارتی بزرگ شہریوں کو ویزے جاری کرچکا ہے جبکہ بھارت نے آج نارووال کے رہائشی منشی خان کو کئی گھنٹے بٹھائے رکھنے کے بعد یہ کہہ کرواپس کردیا کہ وہ پاکستانی شہریوں کو بھارتی پنجاب اورکشمیر کا ویزاجاری نہیں کرسکتے، منشی خان گورداسپور میں اپنے آبائی علاقے  پٹھان کوٹ جانا چاہتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔