عدالت کا کراچی کے 11حلقوں کی ووٹرفہرستیں شائع کرنے پرالیکشن کمیشن کو نوٹس

ویب ڈیسک  جمعـء 12 اپريل 2013
عدالت نے الیکش کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔   فوٹو: فائل

عدالت نے الیکش کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے  11 حلقوں کی ووٹر لسٹیں شائع کرنے کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر الیکش کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

متحدہ قومی موومنٹ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں کی نئی حد بندیوں کے خلاف ان کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا ہے لیکن اس کے باوجود ان حلقوں کی ووٹر لسٹیں شائع کردی گئی ہیں۔

متحدہ کی درخواست میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ آنے کے بعد ہی ان حلقوں کی ووٹر لسٹیں شائع کرنے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔