بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ،3 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 15 اپريل 2018
دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا جس میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع۔ فوٹو: فائل

دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا جس میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع۔ فوٹو: فائل

بنوں: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

بنوں میں میرعلی کھجوری چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔ واقعے کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔