مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

ایک ہفتے قبل احتجاج کے دوران قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 22 سالہ نوجوان عامر حامد زندگی کی بازی ہار گیا


ویب ڈیسک April 15, 2018
عامر حامد ایک ہفتے سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھا (فوٹو: فائل)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان ایک ہفتے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک ہفتے قبل احتجاج کے دوران قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 22 سالہ نوجوان عامر حامد زندگی کی بازی ہار گیا، عامر حامد کو گولی لگنے کے باعث شدید زخمی حالت میں اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک ہفتے تک زیرعلاج رہنے کے بعد جانبرنہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

شہید کی نماز جنازہ اتوار کے روز آبائی علاقے میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی اور نہتے نوجوان کو وحشیانہ کارروائی میں شہید کرنے پر بھارتی فوج کے خلاف اور آزادی و پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

احتجاج کے پیش نظر کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کرکے اور راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا تھا تاہم ہزاروں کی تعداد میں کشمیری تمام تر رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے جنازے میں شریک ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں