چینی مسافر نے دوران پرواز بال پوائنٹ سے ایئرہوسٹس کو یرغمال بنالیا

ایئرہوسٹس کو یرغمال بنانے والے ملزم کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک April 16, 2018
ایئرہوسٹس کو یرغمال بنانے والے ملزم کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا (فوٹو: فائل)

چین میں ایک مسافر نے دوران پرواز بال پوائنٹ ایئر ہوسٹس کے گلے پر رکھ کراسے یرغمال بنایا اور جہاز کو لینڈ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

چینی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں بتایا کہ بیجنگ کے لیے اڑان بھرنے والی ایئر چائنا کی پرواز سی اے 1350 کو ایک مسافر نے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی، مسافر نے پین کو ہتھیار بنا کر ایک ایئرہوسٹس کوغمال بنالیا جس سے طیارے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر نے ایئرہوسٹس کو قابو کررکھا ہے اور اس کی گردن پر پین رکھا ہوا ہے۔ ابتدائی طور پر ایئرلائن نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پرواز کا رخ موڑ کر سینٹرل چائنا کے صوبے ہنان کے دارالحکومت زہنگ زیو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔



طیارے کی لینڈنگ کے وقت رن وے پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں اور رن وے پر اضافی سیکیورٹی گارڈز تعینات کردیے گئے تھے تاہم حیران کن طور پر طیارہ لینڈ ہونے کے بعد تمام مسافر بحفاظت باہر گئے جب کہ ملزم نے ایئرہوسٹس کو بھی بغیر کسی مطالبے کے چھوڑ دیا۔



سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے کہ اس نے ایئرہوسٹس کو یرغمال بناکر فلائٹ دوبارہ لینڈ کرائی آخر اس مطالبے کی وجہ کیا تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں