جی حضوری نہ کرنے والوں کو پارٹی میں سائیڈ لائن کر دیا جاتا ہے، ماروی میمن کا ٹوئٹ

ویب ڈیسک  پير 16 اپريل 2018
اختلاف رائے کرو تو باغی کا لقب دیا جاتا ہے اورکہا جاتا ہے کہ پارٹی سے نکل جاؤ، لیگی رہنما۔ فوٹو:  فائل

اختلاف رائے کرو تو باغی کا لقب دیا جاتا ہے اورکہا جاتا ہے کہ پارٹی سے نکل جاؤ، لیگی رہنما۔ فوٹو: فائل

لاہور: چوہدری نثار کے بعد ن لیگی رہنما ماروی میمن نے بھی پارٹی پالیسی سے ناراضی کا اظہارکردیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں ماروی میمن نے لکھا ہے کہ جی حضوری نہ کرنے والوں کو سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے۔ اختلاف رائے کرو تو باغی کا لقب دیا جاتا ہے اورکہا جاتا ہے کہ پارٹی سے نکل جاؤ۔

خیال رہے کہ ماروی میمن اس سے پہلے بھی پارٹی پالیسیوں پر تنقید کر چکی ہیں اورآج کل اپنی قیادت سے ناراض نظر آتی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔