چیئرمین سینیٹ کا ٹرین میں لاہور کا سفر، مسافروں سے گپ شپ

نمائندگان ایکسپریس  پير 16 اپريل 2018
چیئرمین سینٹ کے لاہور آنے کیلئے ٹرین کے انتخاب پر ہم ان کے شکرگزار ہیں، ترجمان ریلوے ۔ فوٹو: این این آئی

چیئرمین سینٹ کے لاہور آنے کیلئے ٹرین کے انتخاب پر ہم ان کے شکرگزار ہیں، ترجمان ریلوے ۔ فوٹو: این این آئی

راولپنڈی / اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی 2 روزہ دورے پر بذریعہ ٹرین لاہورپہنچ گئے تاہم وہ آج مزار اقبال ؒ پر حاضری دیں گے۔

چیئرمین سنجرانی کیلیے 7 بجے لاہور روانہ ہونیوالی ریل کار کے ساتھ اسپیشل سیلون 22A لگایا گیا،چیئرمین سینیٹ نے راولپنڈی سے اپنے سفر کا آغاز اسپیشل سیلون میں کیا تاہم گجرات کے ریلوے اسٹیشن پر وہ سیلون سے اتر کر اکانومی کلاس میں سوار ہو گئے اور عام مسافروں کے ساتھ سفر کیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی اہلکار وں نے اکانومی کلاس کے مسافروں کو چیئرمین سے ملنے کی اجازت نہیں دی، تاہم چیئرمین سینیٹ نے اکانومی کلاس کے مسافروں کو دیکھ کر ہاتھ سندھ رینجرز کے تمام رینکس کے یونیفارم کا پیٹرن تبدیل ہلایا، قریبی سیٹوں پر موجود مسافروں سے دعا سلام بھی کی۔

چیئرمین سنجرانی ٹرین کے وزیر آباد پہنچنے پر اکانومی کلاس ڈبے سے اتر کر پارلر کلاس میں سوار ہوگئے اور لاہور تک باقی سفر پارلرکلاس میں کیا ،لاہورپہنچنے پر سی ای او ریلوے محمد جاوید انور اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سفیان سرفراز ڈوگر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے انکا استقبال کیااور انتظامیہ نے وزیر ریلوے سعد رفیق کی جانب سے طرف سے گلدستہ پیش کیا۔

ترجمان ریلوے نے بیان میں کہا کہ چیئرمین سینٹ کے لاہور آنے کیلئے ٹرین کے انتخاب پر ہم انکے شکرگزار ہیں، دوران سفر چیئرمین سینٹ کو مکمل پروٹوکول اور اضافی سکیورٹی دی گئی۔

ادھرچیئرمین سینٹ نے جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے پارلیمان اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ ہے،انہوں نے کہا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔