سندھ رینجرز کے تمام رینکس کے یونیفارم کا پیٹرن تبدیل

اسٹاف رپورٹر  پير 16 اپريل 2018
تصاویر کو مد نظر رکھتے ہوئے پہچان کے عمل کو یقینی بنائیں، سندھ رینجرز۔ فوٹو: فائل

تصاویر کو مد نظر رکھتے ہوئے پہچان کے عمل کو یقینی بنائیں، سندھ رینجرز۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کراچی اور اندرون سندھ ڈیوٹی پرتعینات رینجرز کے تمام رینکس کے یونیفارم کا پیٹرن تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق نئی یونیفارم کا پیٹرن 30 اپریل  سے تمام رینکس پر لا گو ہو گا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق عوام کی آسانی کیلیے جاری کردہ تصاویر میں نئی اور پرانی یونیفارم کی شناخت واضح کر دی گئی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ تصاویر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پہچان کا عمل یقینی بنائیں۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔